پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان
11-19-2023
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کپتان کا ایک اور بڑا کھلاڑی ساتھ چھوڑ گیا، سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان نے منظر عام پر آ کر پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ — Istehkam-E-Pakistan Party (@istehkamPK) November 19, 2023 علی نواز اعوان نے لاہور میں آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان سے ملاقات کی، ملاقات میں عون چودھری اور آئی پی پی کی دیگر قیادت بھی شریک تھی۔ جہانگیرترین سے ملاقات میں علی نواز اعوان نے اپنے آئندہ کے سیاسی فیصلے سے متعلق آگاہ کیا، جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے علی نواز اعوان کو آئی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔