سیف سٹیز کی کارروائی،3 گمشدہ بچے والدین سے ملوادیئے

11-19-2023

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3 گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوادیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ7 سالہ فضا فاطمہ، 4 سالہ محمد ایان اور 3 سالہ آکاش گھر کا راستہ بھول گئے تھے،15 ایمرجنسی پر تھانہ مصری شاہ اور نشتر کی حدود سے بچے گم ہونے کی کالز موصول ہوئیں۔ ترجمان کے مطابق ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بچے ملنے کی کالز بھی موصول ہوئیں، سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سنٹرنے کالز کا موازنہ کیا اور بچوں کی تصدیق کی، دونوں معلومات ایک جیسی ہونے پر پولیس کے ذریعے بچے والدین کے حوالے کر دیئے گئے۔ سیف سٹیز ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ کے ذریعے 5 ہزار سے زائد بچوں کو اپنوں سے ملوایا جا چکا ہے، شہریوں سے گزارش ہے کسی بھی گمشدگی کی اطلاع فوراً 15 پر دیں۔