پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، سموگ کے باعث ماسک کا استعمال لازمی قرار
11-19-2023
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے سموگ کے پیش نظر لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ایک ہفتے کے لئے ماسک کا استعمال لازم قرار دے دیا گیا ہے۔ — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 19, 2023 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فضائی آلودگی کے باعث پنجاب حکومت نے سموگ سے متاثرہ اضلاع میں تمام شہریوں کو ایک ہفتے کے لیے ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، تمام شہریوں کو ایک ہفتے ماسک کا استعمال لازمی کرنا ہو گا۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ صحت کو ترجیح دینا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے،براہ کرم ایک محفوظ کمیونٹی کے لیے رہنما خطوط پر عمل کریں۔