چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں امریکی حکام کی ملاقات نہیں ہوئی: ترجمان پنجاب حکومت

11-19-2023

(ویب ڈیسک)ترجمان پنجاب حکومت عامرمیر نےکہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں امریکی حکام سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ،اس حوالے سے چوہدری پرویزالہٰی کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر ) پر پیغام میں عامرمیرکا کہنا ہے جیل میں کسی بھی قیدی سے ملاقات کے لیے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کی اجازت درکارہوتی ہے۔   چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے کسی غیر ملکی ڈپلومیٹ نے کبھی درخواست نہیں کی، اگرملاقات کی درخواست ہی نہیں آئی توملاقات کیسے ہو گئی، چوہدری پرویزالہٰی جھوٹی کہانیاں گھڑنے سے اجتناب کریں۔