کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل معرکے سے قبل اختتامی تقریب سجے گی
11-19-2023
(لاہور نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل معرکے سے قبل اختتامی تقریب بھی سجے گی، ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب کو 4 مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پہلی تقریب میں بھارتی ایئر شو کا مظاہرہ کیا جائے گا، پہلی اننگز میں پانی کے وقفے کے دوران اور پہلی اننگز کے اختتام پر بھارتی گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ دوسری اننگز میں پانی کے وقفے کے دوران لیزر لائٹ شو منعقد کیا جائے گا، ورلڈ کپ کے فائنل میں بی سی سی آئی نے ورلڈ کپ جیتنے والے تمام سابق کپتانوں کو بھی مدعو کر رکھا ہے۔