کرکٹ ورلڈ کا نیا بادشاہ کون؟ بھارت اور آسٹریلیا فائنل میں آج مدمقابل ہونگے

11-19-2023

(لاہور نیوز) شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ہونے کو ہے، ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا شروع ہونے میں چند گھنٹے رہ گئے۔

کرکٹ کی دنیا کا نیا بادشاہ کون بنے گا اس کیلئے بھارت اور آسٹریلیا میں آج جوڑ پڑے گا، دونوں ٹیمیں احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں دوپہر ڈیڑھ بجے مدمقابل آئیں گی۔ میگا ایونٹ کے فائنل میں کوہلی اور شرما کا بلا چلے گا یا کلدیپ اور جدیجا گگلی کا جادو جگائیں گے۔ کینگروز کی امیدیں وارنر، میکسویل اور ٹریوس ہیڈ سے جڑ گئیں، باؤلنگ میں مچل سٹارک، پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا بھارتی بیٹرز کو دبوچنے کیلئے تیار ہیں۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کرایا، اختتامی تقریب میں لیزر لائٹ اور ایئر شو کا اہتمام بھی ہوگا۔ واضح رہے کہ روہت شرما کی کپتانی میں بھارتی ٹیم  لگاتار 10میچ جیت کر ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے جبکہ آسٹریلیا نے پیٹ کمنز کی قیادت میں ابتدائی دو میچ ہارنے کے بعد اگلے 8 میچز میں کامیابی سمیٹی ہے۔ فائنل جیتنے والی ٹیم کے لئے 40 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ رنر اپ ٹیم کو 20 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔