مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

11-18-2023

(ویب ڈیسک)مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کی کمی سے 2001ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جس کے  باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1400روپے گھٹ کر 215100روپے ہوگئی اور دس گرام سونے کی قیمت 1200روپے گھٹ کر 184414 روپے ہوگئی ہے۔ اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2550روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21روپے پر مستحکم رہی۔