برٹش آرمی بینڈپاکستانی گانے 'پسوڑی'کا مداح،پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

11-18-2023

(ویب ڈیسک)برٹش آرمی بینڈ ’ایچ اے سی‘ کی پاکستان کے مشہور گانے ’پسوڑی‘ پر شاندار پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

برطانوی آرمی کا مشہور آرمی بینڈ پاکستان کے دورے پر ہے اور وہ برطانیہ کے بادشاہ کی سالگرہ کے موقع برطانوی ہائی کمیشن کی تقریبات میں شریک ہے۔’پسوڑی‘ کو کوک اسٹوڈیو کے تحت 2022 میں ریلیز کیا گیا تھا، جسے علی سیٹھی اور شائے گل نے آواز دی اور گانا ریلیز ہوتے ہی عالمی شہرت حاصل کرگیا۔ علی سیٹھی نے برٹش بینڈ کی ’پسوڑی‘ پر دھن بکھیرنے کی ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداح بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔یاد رہے کہ معروف میوزک اسٹریمنگ سروس اسپاٹیفائے پر 2022 میں پاکستان کا سب سے زیادہ سنا جانے والا گانا بھی ’پسوڑی‘ تھا۔