قومی فٹ بال ٹیم سعودی عرب سے واپس وطن پہنچ گئی
11-18-2023
(لاہور نیوز ) قومی فٹ بال ٹیم سعودی عرب سے واپس وطن پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم دمام سے دبئی اور پھر اسلام آباد پہنچی ، فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 میں سعودی عرب نے قومی فٹبال ٹیم کو 0-4 گول سے شکست دی تھی۔قومی ٹیم دوسرے مرحلے کے اگلے میچ میں تاجکستان سے مقابلہ کرے گی ۔پاکستان اور تاجکستان کا مقابلہ 21 نومبر کو شیڈول ہے، میچ جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد میں دوپہر 2 بجے ہوگا۔