آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا

11-18-2023

(لاہورنیوز) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ 2050ء تک پاکستان کی معیشت موسمیاتی تبدیلی سے 9 فیصد تک متاثر ہو سکتی۔

آئی ایم ایف نے پاکستان میں پبلک انویسٹمنٹ کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بجٹ انتہائی ناکافی ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے انتہائی رسک والے ملک میں شامل ہے، سال 2022ء کے سیلاب سے پاکستان میں تین کروڑ لوگ متاثر ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر سال 500 افراد قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہلاک ہو رہےہیں، پاکستان میں ہر سال 40 لاکھ افراد موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہو رہے ہیں، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیاں زراعت اور انفراسٹرکچر کو تباہ کر رہی ہیں، پاکستان  ترقیاتی بجٹ میں موسمیاتی تبدیلیوں کے پراجیکٹس کو ترجیح دے، پاکستان کے ترقیاتی منصوبے بجٹ سے 14 گنا زیادہ ہیں۔