کیا آپ جانتے ہیں ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے تیار کی جانیوالی 'پچ 'کیسی ہوگی؟

11-18-2023

(ویب ڈیسک )ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میچ کیلئے تیار کی جانیو الی پچ کی تفصیل سامنے آگئی ۔

تفصیلات کےمطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈکپ فائنل کے لیے پچ کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، فائنل میچ کے لیے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنائی گئی پچ 'سلو' ہوگی،یہ پچ پاک بھارت میچ جیسی ہوگی جو کہ 14 اکتوبر کو کھیلا گیا تھا، یہ پچ بلے بازوں اور باولرز دونوں کے لیے سازگار ہے۔ دوسری جانب پچ کیوریٹر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے لیے 315 تک بہترین سکور ہوسکتا ہے، یہ ایک قابل دفاع سکور ہوگا کیونکہ بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو مشکل ہوگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی پچ کنسلٹنٹ نےفائنل کے لیے منتخب پچ کی تیاری کا جائزہ لیا۔       واضح رہےکہ آئی  سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا فائنل 19 نومبر یعنی کل بروز اتوار کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،فائنل  میچ میں اس ایونٹ کی ناقابلِ شکست ٹیم بھارت آسٹریلیا سے ٹکرائے گی۔