ن لیگ پنجاب کا تنظیمی اجلاس، آئندہ عام انتخابات بارے تبادلہ خیال

11-18-2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب کا تنظیمی اجلاس رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اکیس اکتوبر کے فقید المثال استقبال کو کامیاب بنانے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس میں قائد نواز شریف کی تقریر کو پاکستان اور عوام کے خوشحال مستقبل کا روڈ میپ قرار دیا گیا۔ آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار اویس لغاری، حنیف عباسی، ندیم کامران، عطا تارڑ، عظمٰی بخاری، سیف کھوکھر سمیت دیگر رہنماؤں اور عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔