تجاوزات مافیا کے خلاف ایم سی ایل نے شکنجہ سخت کر دیا

11-18-2023

(لاہور نیوز) تجاوزات مافیا کے خلاف ایم سی ایل نے شکنجہ سخت کر دیا۔ تجاوزات کے خاتمے کیلئے شہر کے متعدد مقامات پر آپریشن کیا گیا۔

شہر کے 32 مقامات پر انسداد تجاوزات آپریشن میں کارروائی کی گئی۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ ہال روڈ، بیڈن روڈ اور لکشمی چوک میں 100 سے زائد پختہ شیڈ اور تھڑے مسمار کئے گئے۔ 140 سے زائد تجاوزات کا سامان ضبط کیا گیا۔ انہوں نے کہا تجاوزات کے خاتمے سے ٹریفک نظام میں بہتری کے ساتھ آمد و رفت میں آسانی ہو گی۔