پارکس میں آگ لگانے پر اب جرمانہ ہو گا

11-18-2023

(لاہور نیوز) سموگ پر قابو پانے کے لئے پی ایچ اے نے بھی حکمت عملی طے کر لی۔

پی ایچ اے نے پارکس میں درختوں کے پتے جلانے سمیت آگ لگانے پر پابندی عائد کر دی۔ پارکس میں آگ لگانے پر دس ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔ ڈی جی پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ پارکس میں کسی جگہ آگ لگانے کا واقعہ ہوا تو متعلقہ افسر، ملازم کیخلاف کارروائی ہو گی۔