ملکی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہو گا: گورنر پنجاب

11-18-2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ ملکی ترقی اور آگے بڑھنے کیلئے ہمیں جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہو گا۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا، جدید ٹیکنالوجی نے دنیا کا نقشہ تبدیل کر دیا ہے، تربیت یافتہ افرادی قوت ہی کسی ملک کا اصل اثاثہ ہوتی ہے۔ محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ والدین، اساتذہ اور ہمارے بڑوں کا طلبہ کی کردار سازی میں اہم کردار ہے، طلبہ کو منزل کے حصول کے لئے سخت محنت کرنا ہو گی، مایوسی سے بچنا اور امید کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دینا ہی اصل کامیابی ہے۔