امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی استحکامِ پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے ملاقات

11-18-2023

(لاہور نیوز) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے استحکامِ پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں اسحاق خاکوانی اور عون چوہدری بھی موجود تھے ، ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، معاشی اصلاحات اور آئندہ عام انتخابات پر بات چیت کی گئی۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ آئی پی پی عام انتخابات کے لئے تیار ہے، بھرپور انداز میں انتخابی اور سیاسی سرگرمیاں شروع کر چکے ہیں۔ امریکی سفیر نے پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کے استحکام کے لئے اپنے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔