بڑھتی مہنگائی کا سلسلہ تھم نہ سکا

11-18-2023

(لاہور نیوز) بڑھتی مہنگائی کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ 10 سبزیوں کے دام بڑھ گئے۔

لہسن کی سرکاری قیمت 595 روپے کلو مقرر ، مارکیٹ میں 780 روپے فی کلو تک بیچا جا رہا ہے۔ ادرک 800 ، ٹماٹر 180 ، پیاز 140 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ کریلا کی سرکاری ریٹ لسٹ 75 روپے کلو ، مارکیٹ میں 110 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ مٹر 250، شملہ مرچ 140، بھنڈی 100، شلجم 120، آلو 140 روپے کلو بکنے لگے۔ برائلر کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی متاثر ہو گئی۔ برائلر گوشت 5 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 499 روپے ہو گئی۔ انڈوں کی قیمت 331 روپے درجن برقرار ہے۔ مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 9 ہزار 810 روپے میں دستیاب ہے۔ مارکیٹ میں انگور 500 ، سیب 400 ، جاپانی پھل 250 اور امرود 200 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔ خریدار کہتے ہیں برائلر گوشت، پھل اور سبزیاں پہنچ سے باہر ہو گئیں۔ حکومت کی جانب سے غریب کو ریلیف نہیں دیا جا رہا۔