ڈیفنس کارحادثہ: ملزم افنان نے درخواست ضمانت بعداز گرفتاری دائرکردی
11-18-2023
(لاہور نیوز) ڈیفنس کار حادثے میں ایک فیملی کے 6 افراد کو ہلاک کرنے کے مقدمہ میں بڑی پیشرفت، گرفتار ملزم افنان نے سیشن کورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی۔
ڈیفنس کارحادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی ہلاکت کے واقعہ میں گرفتار ملزم افنان نے قتل کی دفعات کےتحت سیشن کورٹ میں ضمانت دائرکی ہے۔ ڈیفنس سی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کررکھا ہے،مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔ پولیس نے ملزم افنان کو ریمانڈ کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت پیش کر دیا۔ملزم کو سخت سکیورٹی میں عدالت لایا گیا۔ گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب بھرمیں کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری کیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب،سی سی پی او اور تمام آرپی اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئےکہا کہ بغیر لائسنس کم عمر ڈرائیورز کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے اور اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دی جائے۔