لاہور پولیس نے بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 210 مقدمات درج کر لئے

11-18-2023

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کیخلاف کمر کس لی۔

ہائیکورٹ کی ہدایت پر لاہور پولیس اِن ایکشن ہو گئی۔ کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔ کم عمر ڈرائیونگ پر 1860  مقدمات درج کئے گئے۔ 5 روز میں سینکڑوں گاڑیاں بھی تھانوں میں بند کر دی گئیں۔ بغیر لائسنس پہلے ہی روز 210 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والوں کے خلاف بھی مقدمہ ہو گا۔ شہر میں 30 ڈرائیونگ لائسنس دفاتر، 10 موبائل وینز اور 3 سینٹرز دن رات کھلے ہیں۔ راوی ناکے پر موجود عملے نے دس سے زائد کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل سمیت تھانے میں بند کروا دیا۔