ڈیزل سستا ہونے کے باوجود ریلوے مسافروں کو ریلیف نہ مل سکا

11-18-2023

(ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ریلوے مسافروں کو ریلیف نہ مل سکا،ڈیزل کی6 روپے47 پیسے فی لیٹر کمی کے باوجود مسافر ٹرینوں کے کرائے برقرار ہیں۔

30 ستمبر سے 15 نومبر 2023  کے درمیان ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 32روپے 47 پیسے کمی ہوئی۔ 45 روز میں تیسری بار ڈیزل کی قیمت کم ہونے کے باوجود ریلویز نے کرایے کم نہ کیے۔ یکم اگست سے 15 ستمبر کے دوران ریلویز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر کرایوں میں مجموعی طور 20 فیصد اضافہ کیا تھا۔