تاریخ میں پہلی پاکستانی حسینہ کی عالمی مقابلہ حسن کے سٹیج پر کیٹ واک

11-18-2023

(ویب ڈیسک) تاریخ میں پہلی پاکستانی حسینہ ایریکا رابن کی عالمی مقابلہ حسن کے سٹیج پر کیٹ واک نے توجہ سمیٹ لی۔

پاکستانی حسینہ ایریکا رابن نے مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لے رکھا ہے جس کا انعقاد وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور میں کیا گیا ہے۔ مس یونیورس کے مقابلے میں ایریکا رابن نے سفید موتیوں اور ستاروں سے جھلملاتا خوب صورت سلور گاؤن پہنا جو شائقین کی توجہ کا مرکز رہا جب کہ اس دوران ان کی سٹیج پر کیٹ واک بھی دیدنی رہی۔  دنیا کی حسین ترین خاتون کون ہوگی؟ ایل سلواڈور میں جاری مس یونیورس مقابلے میں فیصلہ آج ہوگا۔