عمر گل پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے باؤلنگ کوچ تعینات

11-18-2023

(لاہور نیوز) سابق فاسٹ بولر عمر گل کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ مورنی مورکل پہلے ہی مستعفی ہو چکے ہیں، عمر گل کو جلد باقاعدہ ذمہ داریاں سونپ دی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ جلد عمر گل کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا، دورہ آسٹریلیا میں عمر گل قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور باؤلنگ کوچ جائیں گے۔