بابراعظم نیچرل کپتان، ہٹائے جانے پر مایوس اور حیرت زدہ ہوں: میتھیو ہیڈن

11-18-2023

(لاہور نیوز) آسٹریلیا کے سابق سٹار بلے باز اور قومی ٹیم کے سابق مینٹور میتھیو ہیڈن نے بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے پر مایوسی اور حیرت کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں قومی ٹیم کے سابق مینٹور میتھیو ہیڈن نے کہا کہ جس نے بھی بابراعظم کی کپتانی کا فیصلہ کیا ہے اس نے ان حقائق کو نظرانداز کیا ہے کہ بطور کپتان بابراعظم کی بیٹنگ اوسط 50 سے زائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے، وہ ایک قدرتی لیڈر اور نیچرل کپتان ہے اور میرا خیال ہے کہ اس کی قائدانہ صلاحیتوں پر وقت سے پہلے ہی انگلیاں اٹھائی گئیں۔ میتھیو ہیڈن کا مزید کہنا تھا کہ بابراعظم دنیائے کرکٹ پر چھا جانے والا کھلاڑی ہے، میں بابر کو کپتانی سے ہٹانے پر مایوس بھی ہوں اور حیرت زدہ بھی۔