سابق وزیر خارجہ و سپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب انتقال کر گئے
11-17-2023
(لاہور نیوز) سابق سپیکر قومی اسمبلی اور وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز رہنے والے گوہر ایوب رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے۔
گوہر ایوب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے والد اور سابق فیلڈ مارشل صدر ایوب خان کے صاحبزادے تھے۔ گوہر ایوب کچھ عرصے سے علیل اور اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے، ان کی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ ہری پور میں ان کے آبائی گاؤں ریحانہ میں ادا کی جائے گی۔