سونے کی قیمت میں اضافہ ، فی تولہ ہزاروں روپے مہنگا

11-17-2023

(ویب ڈیسک)مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے کیساتھ 2006 روپے ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 886 روپے کا اضافہ  ریکارڈ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 85 ہزار 614 روپے ہوگئی ہے۔