دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
11-17-2023
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق ندا ڈار ٹیم کی قیادت کریں گی، دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض،بسمہ معروف، ڈیانا بیگ ، فاطمہ ثنا ، غلام فاطمہ ، منیبہ علی ، نجیہہ علوی ، نشرہ سندھواور نتالیہ پرویز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عمیمہ سہیل، صدف شمس ، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین ،ام ہانی اور وحیدہ اختر بھی سکواڈ کا حصہ ہیں، 17 رکنی سکواڈ 18 نومبر کو کراچی میں جمع ہوگا جہاں تربیتی کیمپ لگایا جائیگا۔ ٹیم 24 نومبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی، دورہ نیوزی لینڈ میں تین ٹی 20 انٹرنیشنل جبکہ 3 ون ڈے انٹرنیشنل شامل ہیں، ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔