ایل ڈی اے کی ملتان روڈ پر قائم 6 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی

11-17-2023

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے کا غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ملتان روڈ پر قائم 6 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

آپریشن کے دوران مانگا ویلی سکیم کی سڑکیں اور سٹرکچر مسمار کر دیا۔ سماڈا گاؤں کے قریب ایل ایس ڈی سکیم کا سیوریج سسٹم، سڑکیں و دفاتر گرا دیا گیا۔ سپرنگ گارڈن سکیم کا دفتر، گیٹ اور باؤنڈری وال مسمار کر دی گئی۔ ایل ڈی اے نے کمرشل لائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف بھی شکنجہ سخت کر دیا۔ ایک ارب 41 کروڑ کے نادہندہ ہونے پر رائیونڈ روڈ پر روزا بلانکا کنٹری کلب کو سیل کر دیا۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے روزا بلانکا اور آئیکن ویلی کو بھی سربمہر کر دیا۔ آئیکن ویلی کو ادائیگی کے متعدد بار نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی سربراہی میں ایل ڈی اے کی ٹیموں نے کیا۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے نادہندگان کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جا رہی ہے۔