میٹرو بس کچہری سٹیشن پر تیز رفتاری کے سبب سٹیشن کے بس بے سے ٹکرا گئی
11-17-2023
(لاہور نیوز) ویڈا میزا کمپنی کی بس نمبر 33 کچہری سٹیشن پر تیز رفتاری کے سبب سٹیشن کے بس بے سے ٹکرا گئی۔
میٹرو بس کے ناتجربہ کار ڈرائیورز اور خستہ حال انفراسٹرکچر مسافروں کے لیے وبال جان بن گئے۔ میٹرو بس ٹریک پر حادثے ہونا معمول بن گیا۔ شاہدرہ سے گجومتہ تک چلنے والی ایک اور میٹرو بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ کچہری سٹیشن پر بس نمبر 33 میٹرو ٹریک پر تیز رفتاری کے سبب سٹیشن کے بس بے سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں بس کی ونڈ سکرین، باڈی اور بمپر کو نقصان پہنچا تاہم کسی مسافر کا نقصان نہیں ہوا، ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ گزشتہ ایک برس میں میٹرو بس کے ٹریک پر 28 حادثات رونما ہوئے۔ میٹرو ٹریک پر چلنے والی 64 میں سے 23 بسیں تکنیکی اور حادثوں کے سبب خراب ہیں۔ 9 خراب بسیں نشتر ٹاؤن بس ڈپو میں کھڑی کر دی گئیں۔ میٹرو بس کے حادثے پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔