ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاور ٹرانسمیشن کی بہتری کیلئے قرض کی منظوری دیدی
11-17-2023
(ویب ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاور ٹرانسمیشن کی بہتری کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
اے ڈی بی اعلامیہ کے مطابق رقم پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بجلی کی ترسیل اور نظام کو بہتر بنانے کیلئے خرچ ہو گی، اے ڈی بی سے حاصل قرض کی رقم نیشنل گرڈ کی ٹرانسمیشن میں بہتری کیلئے استعمال کی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق رقم 500 کے وی اور 250 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن کا نیٹ ورک بڑھانے پر خرچ ہو گی۔ اے ڈی بی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم لاہور میں نئی ٹرانسمیشن کی لائن کا جال بچھانے کیلئے استعمال ہو گی جس سے لاسز میں کمی ہو گی۔