انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

11-17-2023

(ویب ڈیسک) روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 38 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 287 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں کمی دیکھی گئی ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں 38 پوائنٹس کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 57 ہزار 358 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔