وسیم اکرم نے نسیم شاہ کو بڑا مشورہ دے دیا
11-17-2023
(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور شعیب ملک نے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کو مکمل فٹنس حاصل کیے بغیر بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں وسیم اکرم اور شعیب ملک نے نوجوان پیسر نسیم شاہ پر زور دیا کہ وہ مکمل صحت یابی کے بعد ہی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کریں، دونوں کرکٹرز نے بھارتی کھلاڑیوں کی مثال پیش کی کہ کے ایل راہول اور جسپریت بمراہ کی واپسی ایک سبق ہے۔ شعیب ملک نے کہا کہ نسیم شاہ پاکستان کا اثاثہ ہیں، براہ کرم انہیں مکمل وقت دیں جب تک کہ وہ 100 فیصد فٹ نہ ہوجائیں۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پیسر کو اپنے فیصلے خود لینا ہوں گے، اس نے دنیا بھر کا سفر کیا ہے، وہ انڈر 19 سے پاکستان کے لیے بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کھیل رہا ہے۔ واضح رہے کہ فاسٹ بولر ایشیاکپ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوکر ورلڈکپ سے باہر ہوگئے تھے جبکہ انہیں دورہ آسٹریلیا کیلئے بھی ڈراپ کردیا گیا ہے تاکہ وہ صحت یاب ہوسکیں۔