برائلر گوشت مزید مہنگا، فارمی انڈے بھی پہنچ سے دور
11-17-2023
(لاہور نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام ریلیف کو ترس گئے۔ برائلر گوشت مزید مہنگا ہو گیا۔ فارمی انڈے بھی پہنچ سے بہت دور ہیں۔
برائلر گوشت 10 روپے مہنگا ، فی کلو قیمت 494 روپے ہو گئی۔ انڈے ایک روپیہ اضافے سے 331 روپے فی درجن ہو گئے۔ پرچون میں فارمی انڈے 340 روپے فی درجن تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 13 سبزیوں کے دام مزید بڑھا دئیے گئے۔ اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر 200، لہسن چائنہ 720 ، ادرک 800 روپے فی کلو ہے۔ سبز مرچ اور کریلے 110 ، میتھی 140 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ پالک 50 ، ساگ اور پھول گوبھی 60 روپے فی کلو مل رہی ہے۔ اروی 160 ، مٹر 250 ، گاجر دیسی 90 روپے فی کلو ہے۔ پھلوں میں انار بدانہ 950 ، امرود 200 ، جاپانی پھل 250 روپے فی کلو ہیں۔ کیلے درجہ اول 160 روپے فی درجن مل رہے ہیں۔ شہری کہتے ہیں مہنگائی برداشت سے باہر ہو چکی ہے۔ دو وقت کی روٹی پوری کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ سرکاری ریٹ لسٹوں کا اجرا صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہے۔ مارکیٹ میں سرکاری قیمتوں پر کہیں عملدرآمد نہیں کروایا جا رہا۔