2015 کے ورلڈکپ میں وہاب میرے خلاف جنگ جیت گئے تھے: شین واٹسن
11-17-2023
(ویب ڈیسک) سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے 2015 کے ورلڈ کپ میں بیٹ اور بال کے درمیان جنگ میں وہاب ریاض کو فاتح قرار دے دیا۔
ورلڈ کپ 2023 کے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے شین واٹسن نے وہاب ریاض کے 2015 کے ورلڈکپ کے سپیل کا تذکرہ کردیا۔ ساتھی کمنٹیٹر کے تبصرے پر شین واٹسن نے اعتراف کیا کہ میرے خلاف وہ جنگ وہاب ریاض جیت گئے تھے، انکی باؤلنگ پر کیچ کا موقع بن گیا تھا لیکن کیچ چھوٹ گیا۔ خیال رہے کہ اس میچ میں شین واٹسن نے پاکستان کیخلاف 64 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔