عدالت کا بغیر لائسنس گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم

11-17-2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بغیر لائسنس گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں لاہور کے علاقے ڈیفنس میں کار حادثے میں 6 افراد کی ہلاکت کے واقعہ میں دفعہ 302 شامل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم پر چیف ٹریفک آفیسر اور ایس ایس پی آپریشنز عدالت میں پیش ہوئے، پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب غلام سرور عدالت میں پیش ہوئے۔