لاہورآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پھر پہلے نمبر پرآگیا

11-17-2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ایئر کوالٹی انڈیکس ایک بار پھر خطرناک حد تک بڑھ گیا ، جس کے بعد لاہور شہر آج دوبارہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کے فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔

فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا،شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 374 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صبح کے وقت درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ فضائی آلودگی میں اضافے کے بعد انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔