شاہین کو ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی ملنے پر شاہد آفریدی ناقابل یقین ردعمل سامنے آگیا

11-16-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی کا عہدہ ملنے پر ردعمل جاری کردیا۔

تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں نے کبھی شاہین کو کپتان بنانے کیلئے سپورٹ اور لابنگ نہیں کی بلکہ  میں نے بابراعظم کو کپتان برقرار رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے مجھ پر لابنگ کا الزام لگایا جس پر حیرانی اور افسوس ہوا، میں ان چیزوں میں ملوث ہوں نہ مجھے ایسا کرنے کی ضرورت ہے اگر  یہ سب کرنا ہوتا تو کبھی چیئرمین کیخلاف باتیں نہ کرتا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میں وائٹ بال میں ہمیشہ محمد رضوان کو کپتان بنانے کے حق میں رہا ہوں کیونکہ وہ لڑکوں کو ساتھ لیکر چلنا جانتا ہے،میں شاہین کو کپتانی سے دور رکھنا چاہتا تھا۔