بابراعظم کی واٹس ایپ چیٹ لیک کا معاملہ،سابق کپتان نے بڑا فیصلہ کرلیا

11-16-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے اپنی واٹس ایپ چیٹ لیک ہونے کے معاملے پر قانونی چارہ جوئی کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بابراعظم گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے ملاقات کے لیے پی سی بی ہیڈ کوارٹر پہنچے،اس  سے قبل بابر نے واٹس ایپ میسجز لیک ہونے  کے معاملے پر قانونی مشاورت کی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بابراعظم واٹس ایپ میسجز لیک ہونے پر قانونی چارہ جوئی  کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں،واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نجی ٹی وی چینل پر بابر اعظم کی واٹس ایپ چیٹ لائیو دکھادی گئی تھی۔