نگران وفاقی وزیر خزانہ کا حکومتی اخراجات میں کمی لانے کا اعلان

11-16-2023

(ویب ڈیسک)نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ حکومت کے اخراجات میں کمی لائی جائے گی۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 4 ارب سے بڑھ 7 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکے ہیں ۔ نگران حکومت کا کام معیشت میں استحکام لانا اور آئی ایم ایف پروگرام پر عمل کروانا تھا ، اس پروگرام پر عمل کے بعد آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کا پروگرام لینا ہے ۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنے زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم کررہا ہے جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھتا ہے ۔آئی ایم ایف سے اسٹاف کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں مالیاتی نظم و نسق پر اتفاق ہوا ہے ۔ حکومت کے اخراجات میں کمی کرنا اور توانائی کی قیمت کو کم کرنا ہے۔