مثبت سوچ اور رویوں کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا، گورنر پنجاب

11-16-2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا کہنا ہے ملک میں معاشی ترقی کا پوٹینشل موجود ہے۔ مثبت سوچ اور رویوں کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔

جوہر ٹاؤن میں نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن میں مہمان خصوصی گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان 2018 میں 24 بڑی معیشت تھا اب 40 واں نمبر ہے، ہمیں معاشی طاقت بننا ہے، سنی سنائی باتوں پر یقین نہیں کرنا۔ گورنر پنجاب نے غزہ میں ہسپتالوں پر اسرائیل کی بمباری کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مہذب اور ترقی یافتہ قوموں کا اس جنگ میں اسلحہ دینا ناقابل برداشت ہے۔ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کانووکیشن میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔   صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد بھی کانووکیشن میں شریک ہوئے۔