پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات
11-16-2023
(لاہور نیوز) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ جاتی امرا میں ملاقات کی ہے۔
نواز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا جاتی امرا میں پرتپاک خیر مقدم کیا، نواز شریف نے برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے تاریخی تعلقات کا ذکر کیا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ اہم ترین تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری تعلقات ہیں، انہوں نے کئی برطانوی رہنماؤں کے ساتھ اپنے گرمجوش اور خوشگوار تعلقات کو بھی یاد کیا۔