فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر، قومی ٹیم آج تاریخ میں پہلی بار راؤنڈ 2 میں سعودیہ سے مقابلہ کریگی

11-16-2023

(لاہور نیوز) پاکستان فٹبال کی تاریخ کا آج ایک اہم دن ہے، فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 میں پاکستان ٹیم سعودی عرب سے مقابلہ کرے گی۔

ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائر کے راؤنڈ ٹو کے گروپ جی میں پاکستان کے ساتھ سعودی عرب ، اردن اور تاجکستان شامل ہیں ، پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر اے ایف سی کے راؤنڈ ٹو تک رسائی حاصل کی ہے۔ قومی فٹبال ٹیم کا پہلا مقابلہ ورلڈ رینکنگ میں 57 نمبر کی ٹیم سعودی عرب سے ہے، یہ میچ الحسا کے پرنس عبد اللہ بن جلاوی اسٹیڈیم میں آج رات ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان نے راؤنڈ ون میں کمبوڈیا کو شکست دی تھی۔