پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے تقریب
11-16-2023
(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے خصوصی تقریب ہوئی۔
مینجنگ ڈائریکٹر محمد احسن یونس کی قیادت میں تمام یونٹس اور افسران نے تقریب میں شرکت کی۔ فلسطینی شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔ افسران کا کہنا تھا اقوام متحدہ سلامتی کونسل فلسطین پر اسرائیلی بمباری اور مظالم فوری بند کرائے۔ عالمی برادری فوری جنگ بندی کو یقینی بنا کر غزہ کا محاصرہ ختم کرائے۔ اسرائیلی افواج انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں۔ پاکستان آزاد خود مختار فلسطینی ریاست کا حامی ہے جو 1967ء سے پہلے کی صورتحال پر قائم ہو۔ پاکستان ایسی فلسطینی ریاست کا قیام چاہتا ہے جسکا دارالحکومت القدس شریف ہو۔