سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

11-16-2023

(ویب ڈیسک) مقامی عدالت نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کرپشن کے الزام کے کیس میں اینٹی کرپشن صوابی نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ محمد خلیل خان کی عدالت میں پیش کیا۔ اسد قیصر کی عدالت پیشی کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جس کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ دوران سماعت اسد قیصر کے وکیل ارشد ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسد قیصر کو جوڈیشل کرنے کے بعد اب ہم اینٹی کرپشن کورٹ میں ضمانت کے لئے درخواست دینگے۔ بعدازاں عدالت نے اسد قیصر کو گجوخان میڈیکل کالج صوابی کے لئے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کے الزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔