دوسرا سیمی فائنل:جنوبی افریقہ کی آسٹریلیا کیخلاف 4 وکٹیں گر گئیں

11-16-2023

(لاہور نیوز) بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023ء کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈنز کرکٹ سٹیڈیم میں آسٹریلیا کی قیادت  پیٹ کمنزکررہے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ  کو  ٹیمبا باووما لیڈ کررہے ہیں، آج کا میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی۔ ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں نے 9، 9 میچز کھیلے ہیں جن میں سے دونوں ہی ٹیمیں 7،7 میچز میں کامیاب رہیں جبکہ 2،2 میچز  میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یاد رہے کہ میگا ایونٹ کے لیگ میچ میں دونوں ٹیمیں ایک بار آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے مات دے رکھی ہے۔ جنوبی افریقہ کا سکواڈ:   — Proteas Men (@ProteasMenCSA) November 16, 2023 آسٹریلیا کا سکواڈ: کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبشگن، جوش انگلیس، مارنس لبوشین، شان ایبٹ، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ