ڈیفنس: سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے پولیس نے موٹرسائیکل چور دھر لیا

11-16-2023

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز کیمروں کی نشاندہی پر پولیس نے ڈیفنس کے علاقے سے موٹرسائیکل چور کو گرفتار کرلیا۔

سیف سٹی ترجمان کے مطابق سیف سٹی سرویلنس  ٹیم نے کیمروں کے ذریعے ریکی کرتے ہوئے ڈیفنس سے موٹر سائیکل چور  گرفتار کروادیا،چور مخصوص سگنلز پر شہریوں سے پٹرول کیلئے پیسے مانگتا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ سیف سٹی ٹیم نے تصدیق کے بعد پولیس کو چور کی گرفتاری کیلئے روانہ کیا،پولیس نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چور کو گرفتار کرلیا،پولیس نے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرتے ہوئے مالک کے حوالے کر دی۔ سیف سٹیز کے ترجمان نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل چور سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے، شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً 15 پر دیں۔