ریڈ بال مشکل فارمیٹ اور چیلنج، پی سی بی کے اعتماد پر پورا اتروں گا: شان مسعود
11-16-2023
(لاہور نیوز) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان شان مسعود نے ٹیسٹ فارمیٹ کیلئے کپتان منتخب کیے جانے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
شان مسعود نے کہا کہ پاکستان کیلئے کھیلنا ہی اعزاز کی بات ہے، ٹیم کی قیادت کا موقع دینے پر پی سی بی کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ بال مشکل فارمیٹ اور یہ ایک چیلنج ہے، ہم سب کی ذمے داری ہے کہ مل کر ٹیم کو آگے برھائیں، چاہتے ہیں کہ ایک ایسی برانڈ کی کرکٹ کھیلیں جو ہماری شناخت بنے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ذمہ داری کو قبول کرتا ہوں، ہم ایسا برانڈ آف کرکٹ کھیلیں گے جو فینز کو پسند آئے، پاکستانی شائقین ہمیں سپورٹ کریں، بہتر نتائج دیں گے۔