عماد نے بابر کا کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ درست قرار دیدیا

11-16-2023

(ویب ڈیسک) قومی آل راؤنڈر عماد وسیم نے بابراعظم کا کپتانی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی جانب سے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا فیصلے درست ہے۔ عماد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ کپتانی چھوڑنے سے بابر پر سے بوجھ ہٹے گا کیونکہ کپتانی کا بوجھ ہوتا ہے اور اب وہ اپنی پرفارمنس پر فوکس کرے گا۔ سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ بابراعظم پاکستان کے نمبر ون کھلاڑی ہیں، انکو ٹیم میں ہونا چاہیے جیسے بھارتی ٹیم میں کوہلی ہے، امید ہے نئے کپتانوں کے سر پر کپتانی نہیں چڑھے گی۔