شہر کی اہم شاہراہوں کو ڈسٹ فری بنانےکا مشن، ایل ڈبلیو ایم سی متحرک

11-16-2023

(لاہور نیوز) شہر کی اہم سڑکوں کو ڈسٹ فری بنانے کی کوششوں کے سلسلے میں ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے انسداد ِسموگ صفائی آپریشن جاری ہے۔

سی ای او بابر صاحب دین فیلڈ میں متحرک ہوگئے، انہوں نے صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش ٹاؤن اور راوی ٹاؤن کا دورہ کیا، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے جی پی او چوک، سیکرٹریٹ، ڈی سی آفس، داتا دربار کے باہر سکریپنگ ایکٹیویٹی کا جائزہ لیا۔ آزادی  فلائی اوور، بتی چوک، راوی پل اور شاہدرہ چوک میں آپریشنل ورکنگ کا جائزہ لیا گیا، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے مقبرہ جہانگیر اور ملحقہ علاقوں سے اوپن پلاٹس فوری کلیئر کروانے کی ہدایات کیں۔ علاوہ ازیں  بغیر ڈھانپے شہر میں داخل ہونے والی ٹرالیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی سلسلہ بھی جاری ہے۔