حریم شاہ کو 'بگ باس ' کے گھر سے بُلاوا آگیا

11-15-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو بھارت کے مقبول ترین شو “بگ باس سیزن 17″ میں شامل ہونے کی پیشکش کر دی گئی۔

حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اُنہوں نے نیلے اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ٹک ٹاکر نے ایکس پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے صارفین سے خبر شیئر کی،جوکہ بھارتی شو “بگ باس” کےسیزن 17 کے حوالے سے تھی۔ حریم شاہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ مجھے بگ باس کے سیزن 17 کے لیے بُلایا گیا ہے، اُنہوں نے صارفین سے اُن کی رائے دریافت کرتے ہوئے پوچھا کہ میں اس پیشکش کو قبول کرکے بگ باس میں جاوْں یا نہیں؟ واضح رہے کہ بھارت کے مقبول ترین شو “بگ باس” کےسیزن 17 کا آغاز گزشتہ ماہ 15 اکتوبر سے ہوا تھا، اب تک اس شو کی 30 اقساط نشر ہوگئی ہیں۔