اداکارہ روبینہ اشرف نے شادی کے بعد کامیاب زندگی گزارنے کا آسان حل مداحوں کو بتا دیا
11-15-2023
(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف سینئراداکارہ روبینہ اشرف کی جانب سے مداحوں کو شادی کے بعد کامیاب زندگی گزارنے کا آسان حل بتا دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےروبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ گھر، سسرال، میاں اور بچے عورت کے 4 کام ہیں جنہیں اچھے طریقے سے کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میں ہر لڑکی سے کہتی ہوں کہ شادی کے دس سال انویسٹمنٹ کرنی پڑتی ہے جو سننے میں بہت زیادہ لگتے ہیں لیکن گزارنے میں زیادہ نہیں ہیں۔ روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ اگر ان دس برسوں میں اچھی سرمایہ کاری کی جائے تو پھر اس کا پھل ملنا شروع ہوجاتا ہے۔